ابنا: متحدہ قومي موومنٹ کے وفد نے بلاول ہاو?س ميں صدر آصف علي زرداري سے ملاقات کي ، وفد ميں وفاقي وزراء فاروق ستار، بابر غوري ، عادل صديقي رضا ہارون اور نسرين جليل شامل تھيں ، ايم کيو ايم کے وفد نے صدر مملکت کي توجہ کراچي ميں بد امني ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوري کے واقعات کي جانب دلائي جبکہ ملاقات ميں ملک کي مجموعي سياسي صورتحال اور پيپلزپارٹي ايم کيو ايم تعلقات پر بھي بات کي گئي.ملاقات کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے ايم کيو ايم کے رہ نما رضا ہارون نے کہا کہ ملاقات کے دوران صدر نے وزير اعظم کو ہدايت کي ہے کہ وہ ايم کيو ايم سميت تمام سياسي جماعتوں سے رابطہ کرکے موجودہ صورتحال پر گول ميز کانفرنس بُلائيں.اُن کا کہنا تھا کہ ايم کيو ايم نے بھي تمام سياسي جماعتوں سے رابطوں کا اغاز کرديا ہے.اس سلسلے ميں ايم کيو ايم کا وفد کل لاہور ميں جماعت اسلامي کے امير منور حسن اور مسلم ليگ ق کے راہ نما چوہدري شجاعت سے ملاقات کرے گا،ايک سوال کے جواب مييں رضا ہارون نے کہا کہ صدر سے بلدياتي نظام کے معاملے پر بھي بات چيت ہوئي ، ايم کيو ايم چاہتي ہے کہ ايسا بلدياتي نظام نافذ کياجائے جس ميں عوام کو سہولت ہو،اور جلد از جلد بلدياتي انتخابات کروائے جائيں.ان کا کہنا تھا کہ کراچي کے عوام بھتہ خوري اور لينڈ مافيا کا خاتمہ چاہتے ہيں ،اور انے والے دنوں پر اس معاملے پر اجلاس کريں گے .
.......
/169